8 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان میں جاری جھڑپوں میں آج کم از کم 23غیرملکی اور افغان فوجی اور 18 طالبان ہلاک ہوگئے –

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبۂ پکتیا کے جانی خیل ضلع کے رباط علاقے میں غیرملکی اور افغان فوجیوں کے مشترکہ قافلے پر حملہ کرکے انکے ایک ٹینک کو تباہ اور 13 غیرملکی اور افغان فوجیوں کو ہلاک کیا – مجاہد نے اسی صوبے کے "پٹھان " علاقے میں ایک اور جھڑپ کے دوران دو افغان پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا بھی دعوی کیا –
طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے جنوب مشرق میں صوبۂ غزنی کے راشدان علاقے میں افغان فوجیوں پر ایک اور حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں دو افغان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا –
ادھر افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش کار بم دھماکے میں 2 انٹیلی جنس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلمند گورنر کے ترجمان داود احمدی نے اس حملے کی تصدیق کی -
دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی خبر دی – بیان کے مطابق افغان پولیس اور فوج نے کابل، ننگرهار، پکتیکا اور هلمند میں کی جانیوالی مشترکہ کاروائیوں کے دوران 18 طالبان کو ہلاک کیا -
.....
/169